15 اپریل 2014 - 13:17
شامی فوج کے ہاتھوں شکست کے بعد عوام پر تکفیریوں کے حملوں میں شدت

شام میں فوج کے ہاتھوں پے درپے شکست کھانے کے بعد تکفیری دہشتگردوں نے نہتے عوام پر حملے تیز کردئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تکفیری دہشتگردوں نے دمشق کے مضافاتی علاقے جرمانا پر دسیوں مارٹر گولے برسائے ہیں جس میں دوشہری جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوئے ہیں۔ تکفیری دہشتگردوں نے ایک بس کو بھی نشانہ بنایا تھا جس میں پندرہ مسافر زخمی ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق دمشق پر دہشتگردوں کے مارٹر حملے تیز ہوگئے ہیں۔ اس رپوٹ کے مطابق دہشتگردوں نے شہر حمص میں ایک کار بم دھماکہ کیا جس میں چار شہری جاں بحق اور سترہ زخمی ہوگئے۔ ادھر حمص کے علاقے وادی الذھب اور کرم الشامی پر دہشتگردوں نے راکٹ برسائے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲